ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا بحریہ 1500 سے زائد ہندوستانی ماہی گیروں کوبھگادیا

سری لنکا بحریہ 1500 سے زائد ہندوستانی ماہی گیروں کوبھگادیا

Tue, 06 Feb 2018 21:05:22    S.O. News Service

رامیشورم، 06 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کاچی تھیوی جزیرے کے قریب مبینہ طور پر مچھلی پکڑ رہے تمل ناڈو کے 1500 سے زیادہ ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحریہ نے بھگا دیا۔ ریاست مشینی کرت نوکا یونین نے منگل کو دعوی کیا کہ رامیشورم سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر 383 کشتیوں میں سوار کل سمندر میں گئے تھے اور کاچی تھیوی جزیرے کے قریب مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی سری لنکا کی بحریہ کے اہلکار وہاں آ گئے اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔تمل ناڈو سی شور میکنائزڈ بوٹ ایسوسی ایشن کے صدر پی سیوراجہ نے بتایا کہ وہ تمام مچھلی پکڑے بغیر آج صبح سمندر پر واپس آ گئے۔ انہوں نے مرکز سے اس صورت حال میں مداخلت اورہندوستانی ماہی گیروں پر بار بار ہو رہے حملوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی اور سری لنکا کی جیلوں میں بند 133 ماہی گیروں کو رہا کرانے کی بھی گزارش کی۔


Share: